پاکستان
10 مئی ، 2013

گڑ بڑ میں پولنگ اسٹیشن فوج کے حوالے کردیں، پریزائیڈنگ افسران کو ہدایت

گڑ بڑ میں پولنگ اسٹیشن فوج کے حوالے کردیں، پریزائیڈنگ افسران کو ہدایت

کراچی… کراچی جنوبی کے ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر نے پریزائیڈنگ افسران کو ہدایت کی ہے کہ جہاں گڑبڑ محسوس کریں وہاں پولنگ اسٹیشن کو فوج کے حوالے کردیں۔ یہ بات ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر جنوبی شاہد شفیق نے سٹی کورٹ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھاکہ پولنگ اسٹیشنوں پر انتخابی سامان فوج اور رینجرز کی سیکورٹی اور نگرانی میں بھیجا جارہا ہے۔ پولنگ اسٹیشن پر سامان پہنچانے کے بعد سامان کی حفاظت کیلئے رینجرز پولنگ اسٹیشن پر اور فوج علاقے میں موجود ہوگی۔ ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر جنوبی کا کہنا تھا کہ تحریری طور پر نہیں بتایا گیا کہ فوج پولنگ اسٹیشن پر ہوگی یا نہیں بس اتنا بتایا گیا ہے کہ انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں کے اطراف فوج موجود ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ کو خط لکھا ہے کہ ضلع جنوبی میں فوج تعینات کی جائے۔ ضلع جنوبی میں لیاری ، لائنزایریا، بزنس روڈ اور اولڈ سٹی ایریا کے علاقے انتہائی حساس ہیں۔

مزید خبریں :