پاکستان
10 مئی ، 2013

حساس ترین پولنگ اسٹیشنوں پر فوج تعینات کردی ،آئی ایس پی آر

حساس ترین پولنگ اسٹیشنوں پر فوج تعینات کردی ،آئی ایس پی آر

راولپنڈی…پاک فوج کی اعلیٰ کمان نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی درخواست پر حساس ترین پولنگ اسٹیشنوں پر فوج کے دستے تعینات کردئیے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق انتہائی محدود وقت کے باوجود سیکیورٹی پلان میں تبدیلی کی گئی ہے۔الیکشن کمیشن کی درخواست پر جنرل ہیڈکوارٹر ز نے حتمی سیکیورٹی پلان میں تبدیلی کرتے ہوئے کوئیک رسپانس کے علاوہ انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں پر فوج تعینات کرنے کابھی فیصلہ کیا ہے جس پر عمل درآمد بھی شروع کردیا ہے۔ حساس ترین پولنگ اسٹیشنوں پر فوج کی تعیناتی کا عمل متعلقہ سول انتظامیہ، انٹیلی جنس ایجنسیز اور دیگر سیکیورٹی اداروں کی مشاورت سے کیا جارہا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت الیکشن میں سیکیورٹی ڈیوٹی کیلئے آرمی کی تعیناتی کی گئی ہے۔

مزید خبریں :

تازہ ترین

سب دیکھیں