پاکستان
15 مئی ، 2013

پاکستان میں چین کے سفیر کی لاہور میں نواز شریف سے ملاقات

پاکستان میں چین کے سفیر کی لاہور میں نواز شریف سے ملاقات

لاہور…پاکستان میں چین کے سفیر مسٹر لیو جیان نے جاتی عمرا فارم ہاوٴس رائے ونڈ میں مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف سے ملاقات کی اور انتخابات میں کامیابی پر انہیں مبارک باد دی۔چینی سفیر مسٹر لیو جیان کی محمد نواز شریف سے ملاقات میں محمد شہباز شریف،اسحاق ڈار اور طارق فاطمی بھی موجود تھے،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیاگیا،نوازشریف نے کہاکہ چین اور پاکستان، دوستی کے گہرے اور مضبوط رشتے میں بندھے ہیں،چین پاکستان کا قابل اعتماد دوست ہے،اور انہیں پاک چین دوستی پر فخر ہے،نواز شریف نے مزیدکہاکہ آزمائش کی ہر گھڑی میں چین نے پاکستان کا ساتھ دیا، پاکستانی قوم چین کو اپنا ہمدرد دوست سمجھتی ہے، چینی سفیر نے بھی اسی طرح کے جذبات کااظہار کیا۔

مزید خبریں :