صحت و سائنس
15 مئی ، 2013

مردوں کی نسبت خواتین کی طویل العمری کا رازدریافت

 مردوں کی نسبت خواتین کی طویل العمری کا رازدریافت

ٹوکیو …جا پانی سائنسدانوں نے مردوں کی نسبت خواتین کی طویل العمری کا رازدریافت کرلیا ۔ جاپان کی ٹوکیو میڈیکل اینڈ ڈینٹل یونیورسٹی کے سائنسدانوں کے مطابق خواتین کی طویل العمری کا راز ان کے خون میں پوشید ہ ہے۔ عورتوں کا مدافعتی نظام مردوں کی نسبت عمر گزرنے کے ساتھ آہستہ کمزور ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ وہ مردوں سے اوسطاً زیادہ عمر پاتی ہیں۔ سائنسدانوں نے اپنے طبی مطالعے میں 20 سے 90 سال کی عمر کی خواتین کے خون کے نمونوں پر تحقیق کی اور یہ پایا کہ مرد اور خواتین دونوں کے خون میں موجود سفید خلیے عمر بڑھنے کے ساتھ کم ہونا شروع ہو جاتے ہیں لیکن بعض مدافعتی خلیے جیسے ”ٹی سیل“ اور ”بی سیل“ مردوں میں خواتین کی نسبت زیادہ تیزی سے ختم ہوتے ہیں اسی طرح خون کے سرخ خلیے بھی مردوں میں عمر کے ساتھ جلدی کمزور یا ختم ہو جاتے ہیں لیکن عورتوں کی اکثریت میں یہ عمل سست روی کا شکار رہتا ہے۔

مزید خبریں :