15 مئی ، 2013
پشار … جمعیت علمائے اسلام ف کے مرکزی سینئر نائب امیر عطاء الرحمن نے کہا ہے کہ انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی ہوئی ہے، انہوں نے کے پی کے میں 2 حلقوں این اے 40 اور 47 پر دوبارہ ا نتخابات کرانے کا مطالبہ کردیا۔ پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب میں مولانا عطاء الرحمن نے کہا کہ عام ا نتخابات کے موقع پر دھاندلی کی گئی، تاہم جمعیت علمائے اسلام نے اپنی کارکردگی کی بنیاد پر سیٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پنجاب، ایم کیو ایم سندھ اور ہم خیبر پختونخوا میں سراپا احتجاج ہیں۔ انہوں نے حلقہ این اے 40 اور 47 پر دوبارہ ا نتخابات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس موقع پر جمعیت علمائے اسلام ف خیبر پختونخوا کے امیر امان اللہ نے کہا کہ 17 مئی کو صوبہ بھر میں دھاندلی کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر اکرم خان درانی اور ڈپٹی پارلیمانی لیڈر مولانا لطف الرحمن ہوں گے۔