پاکستان
15 مئی ، 2013

کوئٹہ : انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف بی این پی کا احتجاج، دھرنا

کوئٹہ : انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف بی این پی کا احتجاج، دھرنا

کوئٹہ … بلوچستان نیشنل پارٹی کی جانب سے کوئٹہ سمیت صوبے میں مختلف انتخابی حلقوں میں مبینہ دھاندلی کے خلاف کوئٹہ میں الیکشن کمشنر کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور دھرنا دیا گیا۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماء اور کارکن بڑی تعداد میں کوئٹہ میں صوبائی الیکشن کمشنر کے دفتر کے باہر جمع ہوئے اور کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف حلقوں میں انتخابات میں مبینہ دھاندلیوں کے خلاف مظاہرہ کیا۔ انہوں نے پارٹی کے جھنڈے، بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے جن پر مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے۔ پارٹی کے رہنماء ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی، ثناء اللہ بلوچ، آغا حسن بلوچ نے صوبے میں مبینہ انتخابی دھاندلیوں کی مذمت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ سمیت صوبے کے کئی حلقوں میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے امیدواروں کی کامیابی کو شکست میں تبدیل کردیا گیا۔بی این پی رہنماوٴں کا مطالبہ تھا کہ انتخابی دھاندلیوں کی مکمل تحقیقات کرائی جائیں اور ان حلقوں پر دوبارہ الیکشن کرائے جائیں گے۔

مزید خبریں :