پاکستان
15 مئی ، 2013

نئی حکومت کی وفاقی و صوبائی کابینہ پر اٹھارویں ترمیم کا عملی نفاذ

نئی حکومت کی وفاقی و صوبائی کابینہ پر اٹھارویں ترمیم کا عملی نفاذ

اسلام آبا د…نئی حکومت کی وفاقی و صوبائی کابینہ پر اٹھارویں ترمیم کا عملی نفاذ ہوجائے گاجس کے تحت ارکان قومی اسمبلی و سینیٹ پر مشتمل پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کے ارکان کی مجموعی تعداد کا صرف 11 فیصد کابینہ تک محدود رکھنا ضروری ہوگا۔ وفاقی کیبنٹ سیکریٹریٹ حکام نے جیونیوزکے نمائندے آصف بھٹی کو بتایا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 92 کی کلاز ون کے تحت مجلس شوریٰ کا صرف 11 فیصد حصہ وفاقی کابینہ پر مشتمل ہوگا۔ قومی اسمبلی 342 اور سینیٹ کے 104 ارکان سمیت مجموعی طور پر پارلیمنٹ 446 ارکان پر مشتمل ہوگی، وفاقی کابینہ میں زیادہ سے زیادہ 49 ارکان شامل کئے جاسکیں گے، جبکہ 4 سے 7 مشیروں و معاونین کا تقرر بھی کیا جاسکتا ہے۔ آئین کے آرٹیکل 130 کی کلاز 6 کے تحت کسی صوبے میں ارکان اسمبلی کی تعداد کم ہونے کے باعث زیادہ سے زیادہ 15 ارکان کابینہ کا حصہ ہوسکتے ہیں، مشیران اعلیٰ اور معاونین کا تقرر بھی کیاجاسکے گا۔

مزید خبریں :