کاروبار
08 مارچ ، 2012

عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ

عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ

نیویارک…امریکا کی جانب سے خام تیل کی طلب میں کمی اور ایران کی جانب سے سپلائی کم کرنے خدشات کے باعث عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔نیویارک خام تیل اپریل کے سودے کی قیمت04 سینٹس کمی کے بعد 106 ڈالر12 سینٹس فی بیرل، جب کہ لندن برینٹ خام تیل اپریل کے سودے 07سینٹس فی بیرل کمی کے ساتھ 124 ڈالر 05 سینٹس فی بیرل ہوگئے۔جو نیو یارک خام تیل کی قیمت کی 5 مارچ سے اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔ ایران پر پابندیاں لگنے سے تیل کی فروخت اور ترسیل میں کمی ہوئی ہے اور خلیج فارس سے تیل کی ترسیل کم ہو کر 3 سے 4 لاکھ بیرل یومیہ ہوگئی ہے۔

مزید خبریں :