صحت و سائنس
26 مئی ، 2013

فیصل آباد : خسرہ میں مبتلا تین بچیاں ہلاک،مزید تیس کی حالت تشویشناک

 فیصل آباد : خسرہ میں مبتلا تین بچیاں ہلاک،مزید تیس کی حالت تشویشناک

فیصل آباد…گزشتہ دس گھنٹوں کے دوران فیصل آباد الائیڈ اسپتال میں خسرہ کے مرض میں مبتلا تین بچیاں دم توڑ گئیں۔اسپتال میں داخل مزید تیس بچوں میں سے آٹھ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔اسپتال ذرایع کے مطابق اسوقت الائیڈ اسپتال میں 30 سے زاید خسرہ کے مریض بچے داخل ہیں جن میں سے تین بچیاں سالہ امنہ ،سات سالہ لائبہ،اور بارہ سالہ امبرین وقفے وقفے سے دم توڑ گئیں، جبکہ باقی بچوں میں سے آٹھ مزید بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جنہیں طبی امداد دے کر جان بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

مزید خبریں :