دنیا
09 مارچ ، 2012

شامی حکومت اور باغی سیاسی حل تلاش کریں، کوفی عنان

قاہرہ… اقوام متحدہ اور عرب لیگ کے شام کے لئے متفقہ سفیر کوفی عنان نے شامی حکومت اور باغیوں کو جنگ اور قتل و غارت بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ و جدل معاملے کا حل نہیں، سیاسی حل نکالا جائے جبکہ باغیوں نے کوفی عنان کے اس مطالبہ کو مسترد کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق دمشق روانگی سے قبل قاہرہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کوفی عنان نے کہا کہ وہ اپنے دورئہ شام میں شامی حکومت اور باغیوں سے بھرپور مطالبہ کرینگے۔ دونوں فریقین جنگ بند کر کے مسئلے کا سیاسی حل نکالیں۔ انہوں نے کہا کہ قتل و غارت اور جنگ و جدل سے کوئی بھی مسئلہ حل نہیں ہو سکتا۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ تشدد اور انسانی زندگیوں سے کھیلنے کا راستہ ترک کر کے مذاکرات کے ذریعے مسئلے کا حل تلاش کیا جائے۔ تاہم حکومت مخالف باغیوں نے کوفی عنان کے اس مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی فورسز ہمارے علاقوں میں ٹینکوں اور جنگی طیاروں کے ذریعے بمباری کر رہی ہیں ہمارے بچے عورتیں ماری جا رہی ہیں، اس صورتحال میں ہم مذاکرات نہیں کر سکتے۔

مزید خبریں :