دنیا
09 مارچ ، 2012

ایران پر فوری حملہ نہیں کرینگے، اسرائیلی وزیراعظم

یروشلم…اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ان کا ملک ایران کی ایٹمی تنصیبات پر فوری حملے کا ارادہ نہیں رکھتا اوراگر اس مسئلے کا پرامن حل نکل آئے تو اسرائیل کو خوشی ہوگی۔ امریکا کے د ورے سے واپسی پر یروشلم میں ایک انٹرویو میں اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایران پر حملہ دنوں یا ہفتوں کی بات نہیں ،،تاہم اس کا یہ مطلب بھی نہیں کہ ایران کے خلاف فوجی کارروائی کا امکان یکسر ختم ہو گیا ہے۔ نیتن یاہو نے کہا کہ ایران امریکا سے زیادہ اسرائیل کے لیے خطرے کا باعث ہے اور اسے ایٹمی ہتھیاروں سے مسلح ہونے کی اجازت نہیں دینی چاہئے۔

مزید خبریں :