صحت و سائنس
09 مارچ ، 2012

نیم قبائلی علاقوں میں والدین بچوں کو انسداد پولیو قطرے پلانے پر آمادہ

نیم قبائلی علاقوں میں والدین بچوں کو انسداد پولیو قطرے پلانے پر آمادہ

پشاور … پشاور اور اس سے ملحقہ نیم قبائلی علاقوں میں علمائے کرام نے پولیوسے بچاوٴ کے قطرے پلانے سے انکاری سیکڑوں والدین کو بچوں کو قطرے پلانے پرراضی کرلیا۔ قومی ادارہ برائے تحقیق و ترقی پشاورکی ماہانہ رپورٹ کے مطابق ایف آر پشاور میں پولیو ویکسین سے انکاری والدین کے خدشات کو دور کرکے 228 بچوں کو قطرے پلائے گئے۔ این آر ڈی ایف کے صوبائی کور گروپ کے ممبر مولانا سید جہانزیب زاہد اور میاں شہاب نے ایف آر پشاور میں این آر ڈی ایف کی ماہانہ سرگرمیوں کے حوالے سے رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ گاوٴں حیدر، راج میرخیل، جناح گوڑ، عباس خیل ، تورخیل، دوستی کلی، طوطی خیل، لاری کلے اور دیگر ملحقہ علاقوں میں خصوصی نشستوں کے نتیجے میں والدین کو راضی کر کے ایک ماہ کے دوران مجموعی طور پر 228 بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے گئے۔

مزید خبریں :