01 جون ، 2013
کراچی…ماہرین کا کہنا ہے کہ روز مرہ خوراک میں پروٹین شامل کرنے سے مختلف امراض سے بچاوٴ ممکن ہے۔ماہرین کے مطابق ا یسی غذا جس میں پروٹین شامل ہوتا ہے۔و ہ صحت کے لیے انتہائی مفید ہوتی ہیں۔پروٹین سے قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے اور یہ کئی بیماریوں سے بچاوٴ میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔بلڈپریشر اور ہارمونز کو نارمل رکھنے کیلئے بھی پروٹین انتہائی اہم ہیں۔پروٹین انڈے، گوشت، دودھ، دہی اور ہرے پتوں والی سبزیوں سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔