پاکستان
02 جون ، 2013

اسپیکر قومی اسمبلی کا انتخاب ،امیدواروں کے کاغذات درست قرار

 اسپیکر قومی اسمبلی کا انتخاب ،امیدواروں کے کاغذات درست قرار

اسلام آباد…ن لیگ ،تحریک انصاف، پیپلز پارٹی اور متحدہ کے امیدواروں کے اسپیکر قومی اسمبلی کیلئے کاغذات نامزدگی درست قرار دے دئے گئے ،حتمی مقابلہ کل ہوگا۔ قومی اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کیلئے مسلم لیگ ن ، پیپلز پارٹی ، تحریک انصاف اور متحدہ قومی موومنٹ نے اپنے کھلاڑی میدان میں اتارے ہیں۔ن لیگ کی طرف سے لاہور سے جیتنے والے ایاز صادق نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں ۔اسپیکر شپ کیلئے ایاز صادق کا مقابلہ تحریک انصاف کے شہر یار آفریدی ، پیپلز پارٹی کے یوسف ٹالپور اور ایم کیو ایم کے اقبال قادری سے ہوگا ۔ڈپٹی اسپیکر کیلئے ن لیگ کے مرتضی جاوید امیدوار ہوں گے ، ان کے مقابلے پر تحریک انصاف کی منزہ حسن ، پیپلز پارٹی کے غلام رسول کوریجہ ، اور ایم کیو ایم کی کشور زہرہ سے ہوگا ۔

مزید خبریں :