02 جون ، 2013
کراچی…جعلی ویزے کیذریعے کراچی سے سعودیہ عرب جانے والے 15 پاکستانی کراچی ایئرپورٹ پر گرفتارکرلیا گیا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق عمرے کے جعلی ویزوں پر سعودیہ عرب جانے کی کوشش کرنیوالے 15 افراد کو کراچی ائیرپورٹ کے امیگریشن پر گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار افراد کو بیرون ملک میں ملازمت کا جھانسہ دے کر عمرے کے جعلی ویزے دئیے گئے۔ ایف آئی اے کے مطابق گرفتار افراد کو بیرون ملک بھیجنے والے ایجنٹ کو بھی گرفتار کرلیا گیاہے۔ غیر ملکی ائیرلائن کی پرواز نمبر 324 سے ان افراد کو سعودیہ عرب روانہ ہونا تھا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر ائیرپورٹ ڈپارچر سہیل فیض کے مطابق گرفتار افراد کا تعلق سندھ اور پنجاب کے دیہی علاقوں سے ہے جبکہ ایجنٹوں نے گرفتار افراد سے 2 سے 3 لاکھ روپے فی کس وصول کئے تھے۔