پاکستان
02 جون ، 2013

خیبرپختونخوا :مختلف شہروں میںآ ندھی وطوفان، 4افراد ہلاک، درجنوں زخمی

خیبرپختونخوا :مختلف شہروں میںآ ندھی وطوفان، 4افراد ہلاک، درجنوں زخمی

پشاور…پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں تیز آندھی اور گرد و غبار کے طوفان نے زندگی مفلوج کرکے رکھ دی۔پشاور کے علاقے لنڈی سڑک میں مکان کی دیوار گرنے سے 2بچے جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے جبکہ چارسدہ میں بھی ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں اتوار کی سہ پہر موسم نے اچانک کروٹ بدلی۔ تیز آندھی سے سائن بورڈز زمین بوس اور درخت جڑوں سے اُکھڑ گئے۔ پشاور کے علاقے لنڈی سڑک میں مکان کی دیوار گرنے سے 2بچے جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے۔ چارسدہ میں بھی ایک شخص مکان گرنے سے جاں بحق ہوا، سوات میں بھی آندھی اور طوفان کے باعث ایک بچی جاں بحق اور12افراد زخمی ہوگئے۔مردان شہراورگرد ونواح میں تیز آندھی سے سائن بورڈز اُکھڑ گئے، شہر کے اکثر علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی۔نوشہرہ میں گرد آلود ہوائیں چلتی رہیں جلوزئی کیمپ میں متعدد خیمے اُکھڑ گئے۔لوئر دیرمیں تیز آندھی کے بعد بارش شروع ہوگئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق آندھی کی رفتار75 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی۔

مزید خبریں :