02 جون ، 2013
کوہاٹ…کوہاٹ میں سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کر کے 7 دہشت گردوں کو مار ڈالااوراُن کے اہم ترین مرکزمحمدی سر اور حیدر کنڈاوٴ پرکنٹرول حاصل کر لیا۔سیکورٹی فورسز کی مطابق اورکزئی میں محمدی سر اور حیدر کنڈاوٴ پر4روز سے جاری دہشت گردوں کیخلاف سرچ آپریشن میں اب تک 40 سے زائد دہشت گرد مارے گئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔دہشت گردوں کے پاس سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی پکڑا گیا۔جبکہ آج کی کارروائی میں 7دہشت گرد مارے گئے۔تاہم علاقے میں بعض مقامات پر گن شپ، ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ اور پروازیں جاری ہیں۔