پاکستان
02 جون ، 2013

شارٹ فال ایک بار پھر6 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کرگیا

شارٹ فال ایک بار پھر6 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کرگیا

اسلام آباد…این ٹی ڈی سی ذرائع کے مطابق بجلی کی پیداوار 12 ہزار اورطلب 18ہزار میگاواٹ ہے،شارٹ فال ایک بار پھر6 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کرگیاہے۔اس صورتحال میں لاہوراورگردونواح میں 10سے12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔این ٹی ڈی سی ذرائع کے مطابق لیسکوسمیت دیگرڈسٹری بیوشن کمپنیوں میں یکساں لوڈشیڈنگ نہیں کی جا رہی ،گزشتہ روز دئیے گئے شیڈول پر کوئی کمپنی عمل نہیں کرسکی،ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کاکہناہے کہ گرمی میں اضافے کے باعث ڈیمانڈ بڑھ گئی ہے لیکن کوٹہ نہیں بڑھایاگیا۔جبکہ وزارتِ پانی وبجلی مقررہ کوٹے اسکیم بجلی دیرہی ہے،دوسری جانب لیسکوحکام کے مطابق لیسکوکاکوٹہ کم کرکے22سو میگاواٹ کردیا گیاہے،حکومتی مشنری اوراعلیٰ افسران کی رہائش گاہوں پرمشتمل علاقوں جی او آر ون اور ٹومیں لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی۔جس کی وجہ سے دوسرے علاقوں کو زیادہ لوڈشیڈنگ کا سامناہے،چھوٹے شہروں ،قصبات اور دیہات میں غیراعلانیہ اورطویل لوڈشیڈنگ کی صورتحال مزیدابترہے۔

مزید خبریں :