02 جون ، 2013
اسلام آباد…نگراں وزیر پٹرولیم سہیل وجاہت حسین صدیقی نے کہا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کا فارمولہ تیار کر لیا جو آئندہ حکومت کے حوالے کیا جائے گا، فارمولے کے تحت گھریلو صارفین سمیت مختلف شعبوں کیلئے گیس کی قیمتیں 50فیصد سے ایک ہزار فیصد تک بڑھ سکتی ہیں ،جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیر پٹرولیم سہیل وجاہت حسین صدیقی نے بتایا کہ گیس قیمتوں میں اضافے کا فامولہ ہر شعبے کیلئے متبادل فیول اور سبسڈی کو منظر رکھ کر تیار کیا گیا ہے ، وزیر پٹرولیم نے کہا کہ قدرتی گیس ایک سونا ہے جیسے پیتل کے بھاوٴ بیچا جا رہا ہے ، انہوں نے بتایا کہ گیس چوری اور اس کا ضیاع روکنے کیلئے بھی قیمتوں کا بڑھایا جانا ضروری ہے ، انہوں نے فارمولے کے تحت مختلف شعبوں کیلئے گیس کی قیمتوں میں مجوزہ اضافے کی شرح بھی بتائی ۔