02 جون ، 2013
اسلام آباد…جمعیت علما اسلام ف کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ان کی جماعت خیر سگالی کے طور پر اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب میں مسلم لیگ ن کوووٹ دے گی تاہم حکومت یا اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ 4 جون کو کیا جائے گا۔ اپنے ایک بیان میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ 4 جون کو پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوگا جس میں حکومت یا اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا جائے گا، انھوں نے کہا کہ یو آئی ف خیر سگالی کے طور پر اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب میں مسلم لیگ ن کوووٹ دے گی۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ دونوں جماعتوں کی زیلی کمیٹیوں کے ہونے والے اجلاس میں جے یو آئی ف نے اپنی ترجہیات ن لیگ تک پہنچا دی تھیں لیکن مسلم لیگ ن نے اپنی پارٹی ترجیہات کے بارے میں ابھی تک کوئی جے یو آئی ف کو نہیں پہنچائیں۔