پاکستان
02 جون ، 2013

ملتان:کراچی میں کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ کیخلاف ایم کیوایم کا حتجاجی مظاہرہ

 ملتان:کراچی میں کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ کیخلاف ایم کیوایم کا حتجاجی مظاہرہ

ملتان …ملتان کی عظمت واسطی روڈ پر ایم کیو ایم کے کارکنوں نے کراچی میں اپنے کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر کراچی میں ایم کیو ایم کے ہلاک ہونے والے کارکنوں کی ہلاکتوں کے خلاف نعرے درج تھے مظاہرین نے پارٹی کے جھنڈے اور قائد تحریک الطاف حسین کی تصاویر اٹھا رکھیں تھں مظاہرین نے چیف جسٹس سپریم کورٹ سے ایم کیو ایم کے کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل پر از خود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اور حکومت سندھ سے بھی دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز آپریشن کرنے کا مطالبہ کیا مظاہرین کا کہناتھا کے کراچی میں امن کا مطلب پورے پاکستان میں امن ہے اس لئے کراچی میں امن لانے کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔

مزید خبریں :