پاکستان
02 جون ، 2013

ڈرون حملوں کا معاملہ اسمبلیوں میں اٹھائیں گے،شفقت محمود

ڈرون حملوں کا معاملہ اسمبلیوں میں اٹھائیں گے،شفقت محمود

لاہور…تحریک انصاف کے مرکزی راہنماء شفقت محمود نے کہا ہے کہ ڈرون حملوں کا معاملہ اسمبلیوں میں اٹھائیں گے،آئین کے مطابق کام کرینگے،سڑکوں پراحتجاج کر کے بغاوت کا تاثر نہیں دینگے ۔لاہور میں عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ ڈرون حملے پاکستانی عوام کیلئے قابل قبول نہیں تاہم اس کے خلاف سڑکوں پر نہیں نکلیں گے، اُن کا کہنا تھا کہ خارجہ اور دفاع وفاق کے پاس ہیں ، خواہش ہے ڈرون حملوں کے حوالے سے وفاق اور صوبائی حکومت مل کر چلیں ،اسپیکر خیبر پختونخواہ اسد قیصر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آئندہ اجلاس میں ڈرون حملوں سے متعلق پارٹی پالیسی جاری کریں گے ،امن و امان کی صورتحال کا چیلنج قبول کیا ،تعلیم کے میدان میں بھی انقلابی تبدیلیاں لائیں گے۔

مزید خبریں :