02 جون ، 2013
اسلام آباد…پاکستان میں امریکی سفارت خانے کے ناظم الااُمور رچرڈ ہوگلینڈ نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہے ، دونوں ممالک کے درمیان کئی تصفیہ طلب معاملات کو حل کریں گے ۔اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کے زیر اہتمام ایک تقریب کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رچرڈ ہوگلینڈ نے کہا کہ امریکا کی حکومت اور عوام پاکستانی عوام کو انتخابات کے کامیاب انعقاد پر مبارکبا د دیتے ہیں ، انھوں نے کہا کہ وہ نئی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہیں ،امریکا اور پاکستان کے درمیان کئی تصفیہ طلب معاملات کو حل کریں گے۔ امریکی سفارت خانے کے ناظم الامور نے ڈرون حملوں پر کئے گئے سوال کا جواب دینے سے گریز کیا۔