پاکستان
02 جون ، 2013

شام میں سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں قتل عام کیخلاف کراچی میں مظاہرہ

شام میں سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں قتل عام کیخلاف کراچی میں مظاہرہ

کراچی…شام میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے قتل عام اور تشدد کے خلاف اہل سنت و الجماعت کے تحت بچوں نے کراچی پر یس کلب پر احتجاجی مظاہر ہ کیا۔شام کے عوام سے اظہار یکجہتی کرنے کے لیئے اہل سنت و الجماعت کی جانب سے احتجاجی مظا ہر ہ کیا گیا جس میں بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مقررین نے مطالبہ کیا کہ شام میں نہتے مسلمانوں پر تشدد اور ان کے قتل عام کو فی الفور روکا جائے۔اُن کا کہنا ہے کہ 80 ہزار سے زائدافراد کو قتل کیا جا چکا ہے لیکن عالمی قوتیں اور انسانی حقوق کی تنظیمیں خاموش ہیں۔

مزید خبریں :