پاکستان
02 جون ، 2013

سب کو ایک دوسرے کے مینڈیٹ کا احترام کرنا چاہئے، یوسف رضا گیلانی

سب کو ایک دوسرے کے مینڈیٹ کا احترام کرنا چاہئے، یوسف رضا گیلانی

لاہور … سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کا انتخاب نمبر گیم کا معاملہ ہے، سب کو ایک دوسرے کے مینڈیٹ کا احترام کرنا چاہئے۔ یوسف رضا گیلانی نے لاہور میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائشگاہ پر ان سے ملاقات اور عیادت کی۔ بعد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملکی مسائل کوئی ایک پارٹی حل نہیں کر سکتی ، ملک اور قوم کو درپیش مسائل کے حل کیلئے سب کو مل کر چلنا ہوگا۔ یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ امید ہے ڈرون حملوں پر بننے والی حکومت جمہوری رویوں پر مبنی پالیسیاں لائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ علی حیدر گیلانی کے حوالے سے ابھی کوئی سراغ نہیں مل سکا ۔

مزید خبریں :