02 جون ، 2013
شیخوپورہ…شیخوپورہ ڈسٹرکٹ جیل میں خطرناک قیدیوں کے دو گروہوں میں تصادم ہوا،جس کے نتیجے میں دو ملزمان شدید زخمی ہو گئے۔بتایا جاتا ہے کہ ڈسٹرکٹ جیل شیخوپورہ میں خطرناک قیدیوں میں لڑائی کے دوران دوقیدی اسد علی اورمجاہد خان شدیدزخمی ہوگئے ،جیل ذرائع کے مطابق انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔دونوں قیدیوں کے تیزدار آلے سے زخم آئے ہیں۔جیل میں لڑنے والے قیدی قتل اورڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔چارقیدیوں اعجاز،راشد علی،شاہد مسیح اورعابد علی کے خلاف مقدمے کے اندارج کے لئے پولیس کو رپورٹ بھیج دی گئی ہے۔ملزمان نے مداخلت کرنے پر جیل کے ہیڈ وارڈن سمیت دو اہلکاروں کو بھی شدید تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔