03 جون ، 2013
اسلام آباد…جمعیت علمائے اسلام اور فاٹا کے پانچ آزاد ارکان نے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب میں مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کردیاہے ۔ایک بیان میں مولانا فضل الرحمان نے کہا جے یو آئی اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب میں مسلم لیگ ن کو خیر سگالی کے طور پر ووٹ دے گی تاہم حکومت یا اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ 4 جون کو کیا جائے گا۔پارٹی نے اپنی ترجیحات ذیلی کمیٹیوں کے اجلاس میں مسلم لیگ ن تک پہنچا دی ہیں۔ فاٹا ارکان نے بھی نون لیگ کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔ جیونیوز سے گفتگومیں رکن قومی اسمبلی الحاج شاہ جی گل نے کہا کہ نون لیگ کی حمایت کا فیصلہ پانچوں آزاد ارکان نے مشاورت سے کیا ہے۔آزاداراکین میں الحاج شاہ جی گل،غازی گلاب جمال ، ساجد طوری، حاجی بسم اللہ خان اور بلال الرحمان شامل ہیں۔الحاج شاہ جی گل کاکہناتھاکہ فاٹا کے آزاد اراکین اسمبلی وزارت عظمٰی کیلئے بھی نواز شریف کی حمایت کریں گے۔