پاکستان
03 جون ، 2013

بلوچستان اسمبلی ، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کاغذات نامزدگی آج وصول کیے جائیں گے

بلوچستان اسمبلی ، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کاغذات نامزدگی آج وصول کیے جائیں گے

کوئٹہ…بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے کاغذات نامزدگی آج وصول کیے جائیں گے۔ انتخاب کل ہو گا۔اسمبلی ذرائع کے مطابق کاغذات نامزدگی صبح دس بجے سے ایک بجے تک وصول کیے جائیں گے جبکہ سہ پہر چار بجے تک کاغذات نامزدگی واپس لیے جاسکتے ہیں۔اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب چار جون کو صبح دس بجے بلوچستان اسمبلی میں ہوگا۔وزیراعلٰی بلوچستان کیلیے نیشنل پارٹی کے ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کی نامزدگی اور گورنر بلوچستان کا عہدہ پشتون خواملی عوامی پارٹی کو دیے جانے کے بعد ذرائع کے مطابق اسپیکر کا عہدہ مسلم لیگ ن کو ملنے کا امکان ہے۔مسلم لیگ ن بلوچستان کے رہنما جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ کا کہنا ہے کہ پارٹی کا اجلاس آج ہوگا جس میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے ناموں کو حتمی شکل دی جائے گی۔ بلوچستان اسمبلی کے قائد ایوان کا انتخاب سات جون کو ہوگا۔

مزید خبریں :