03 جون ، 2013
اسلا م آباد…سابق صدرجنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے کیلیے درخواستوں کی سماعت آج ہوگی ۔جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کیس کی سماعت کررہاہے۔گزشتہ سماعت پر جسٹس اعجاز افضل کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کو جب تک سزا نہیں ہوتی انھیں مجرم یا غداری کا مرتکب قرار نہیں دیا جا سکتا۔ججز نظر بندی کیس میں سابق صدرکا ٹرائل سب جیل میں کرنے کی درخواست کی سماعت بھی آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہو گی۔ پرویزمشرف نے اکبر بگٹی قتل کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت کوئٹہ میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست بھی دائر کی ہے۔جس کی سماعت 6 جون کو کی جائے گی۔