پاکستان
03 جون ، 2013

خیبرپختونخوا میں آندھی اورتیز بارش،9افراد جاں بحق اور 38زخمی

خیبرپختونخوا میں آندھی اورتیز بارش،9افراد جاں بحق اور 38زخمی

پشاور…سوات سمیت خیبرپختونخوا کے کئی شہروں میں آندھی اورتیز بارش کے باعث مختلف واقعات میں 9افراد جاں بحق اور 38زخمی ہوگئے ۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران ملک کے میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔صوابی شہر اور گردونواح میں اتواراورپیرکی درمیانی شب تیز ہواوٴں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی۔ تیز ہواوٴں سے درخت اور سائن بورڈ اکھڑ گئے۔اتوار کوپشاور ،نوشہرہ،سوات ، شانگلہ ،مالاکنڈ ایجنسی ، چارسدہ اور ایبٹ آباد میں بھی آندھی کے ساتھ بارش ہوئی۔ جس سے موسم خوش گوار ہوگیا۔

مزید خبریں :