03 جون ، 2013
مظفرگڑھ…مظفرگڑھ میں زہریلے کھانے سے 7 بچوں سمیت 9 افراد کی ہلاکت کا معمہ حل ہوگیا۔پولیس کے مطابق موت کا ذمہ دار اور کوئی نہیں بلکہ ہلاک شدگان کی قریبی رشتے دار ہے۔تھانہ بیٹ میرہزار کی پولیس نے گذشتہ رات جتوئی کی بستی جانگلہ میں کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا۔ تفتیشی آفیسر عاشق حسین کے مطابق واردات میں ملوث شاہین بی بی کے حضور بخش سے روابط تھے اور اس کے کہنے پر ہی شاہین نے آٹے میں نشہ آور گولیاں ملائیں تاکہ حضور بخش سے ملاقات کر سکے۔ لیکن گولیوں کی مقدار زیادہ ہونے کی وجہ سے تمام افراد کی موت واقع ہوگئی۔تفتیشی افسر کے مطابق ملزمہ نے اقرارِ جرم کرلیا ہیاور جلد عدالت میں چالان پیش کردیا جائے گا۔