03 جون ، 2013
اسلا م آباد…محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہا۔ اتوار کو سب سے زیادہ گرمی دادو میں پڑی جہاں درجہ حرارت48ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ڈیرہ غازی خان میں47،بہاول نگر، جیکب آباد، لاڑکانہ میں 46اور ملتان، بہاولپور، رحیم یار خان میں پارہ 45ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔