پاکستان
06 جون ، 2013

پشاور میں بجلی کی طویل وغیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ،شہری پریشان

پشاور میں بجلی کی طویل وغیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ،شہری پریشان

پشاور…پشاور اور گرد و نواح میں بجلی کی طویل اورغیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شہری پریشان ہیں۔ پشاورکے شہری علاقوں میں دس سے بارہ جبکہ دیہی علاقوں میں سولہ سولہ گھنٹوں تک بجلی بندرہتی ہے۔ رشید آباد، گلبہار، اور ورسک روڈ کے علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی اور کم وولٹیج سے صارفین پریشان ہیں۔ پیسکو ذرائع کے مطابق صوبے کو تقریبا چودہ سو میگا واٹ بجلی کی کمی کا سامنا ہے۔ جن علاقوں میں بجلی چوری ہوتی ہے۔ وہاں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بھی بڑھا دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :