06 جون ، 2013
بالا کوٹ…عالمی تبلیغی اجتماع ضلع مانسہرہ کے علاقے بالاکوٹ میں شروع ہو گیاہے،اجتماع میں اندرون اور بیرون ملک سے 3لاکھ افرادکی شرکت متوقع ہے۔بالاکوٹ میں شروع ہونے والا عالمی تبلیغی اجتماع تین دن تک جاری رہے گا۔اجتماع میں شریک ہونے والے اندرون اور بیرون ملک سے آئے ہوئے 3لاکھ افراد کے لئے بیسیاں کے علاقے میں دریا کے کنارے پر انتظامات مکمل کئے گئے ہیں۔ جبکہ سینکڑوں رضا کا ر اجتماع کی سیکیوریٹی پر مامور کئے گئے ہیں۔