06 جون ، 2013
کراچی…جیو نیوز کے سینئر پینل پروڈیوسرکاظم حیدر کراچی کے علاقے ڈیفنس سوسائٹی میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے ،پولیس کے مطابق المناک حادثہ اس وقت پیش آیا جب کاظم حیدر خیابان اتحاد میں اپنی موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ تیز رفتار گاڑی نے ان کی موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے،ان کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے،کاظم حیدر گزشتہ گیارہ سال سے جیو نیوز سے وابستہ تھے اور اپنی خوش اخلاقی اور خوش مزاجی کے باعث لوگوں میں بہت مقبول تھے۔