پاکستان
06 جون ، 2013

ایران اور افغانستان کی نواز شریف کو مبارکباد،چین کی تعاون کی پیشکش

ایران اور افغانستان کی نواز شریف کو مبارکباد،چین کی تعاون کی پیشکش

بیجنگ …چین نے نومنتخب وزیراعظم نوازشریف کو ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ایران اور افغانستان کے صدور نے بھی نواز شریف کو وزیراعظم بننے پر مبارک باد دی ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ہونگ لی نے پریس کانفرنس میں نواز شریف کے ایک مرتبہ پھر وزیراعظم منتخب ہونے کا خیر مقدم کیا۔ ترجمان کے مطابق قومی استحکام ، اقتصادی اور سماجی ترقی کے لئے پاکستان کی مدد کی جائے گی۔ ”چین پاکستان اقتصادی راہ داری“ اہم منصوبہ ہے۔ چین پاکستان کے ساتھ مل کر اس منصوبے پر کام کے لئے تیار ہے تاکہ یہ دوطرفہ تعاون کی ایک نئی مثال بن سکے ۔

مزید خبریں :