06 جون ، 2013
کراچی …اے این پی سندھ کے جنرل سیکریٹری بشیر جان کا کہنا ہے کہ کراچی میں 8 جون کو پی ایس 128 کے چھ اسٹیشن پر دوبارہ پولنگ کا بائیکاٹ کریں گے۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ پورے حلقے میں دوبارہ الیکشن کرایا جائے ۔ مردان ہاوس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بشیر جان کا کہنا تھاکہ 2008 میں سندھ اسمبلی کی کراچی میں دو نشستوں پر اے این پی کے امیدوار کامیاب ہوئے تھے لیکن اس بار ان ہی دونوں حلقوں میں اے این پی کو بم حملوں کا نشانہ بنایا گیا ۔بشیر جان کا کہنا تھا کہ بم دھماکے اور الیکشن کمیشن کے فیصلے ایک ہی سلسلے کی کڑی ہیں۔