پاکستان
06 جون ، 2013

کراچی میں کارکنوں کا قتل، ایم کیو ایم کا اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ

اسلام آباد…متحدہ قومی موومنٹ نے کراچی میں کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور چیف جسٹس پاکستان سے ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔ نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر ایم کیوایم کے احتجاجی مظاہرے میں رکن قومی اسمبلی اقبال ایس قادری،ارکان رابطہ کمیٹی اورکارکنوں نے شرکت کی۔ مظاہرین نے کراچی میں ایم کیو ایم کے کارکنوں کے قتل کے خلاف پلے کارڈز اوربینرز اٹھارکھے تھے۔ اقبال ایس قادری نے مظاہرین سے خطاب میں کہا کہ ایم کیو ایم عوامی جماعت ہے اور اس کے کارکنوں کو مسلسل نشانہ بناجارہاہے۔ رابطہ کمیٹی کے ارکان کا کہنا تھا کہ جب تک ایم کیوایم کے کارکنوں کے قاتل گرفتار نہیں کیے جاتے ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

مزید خبریں :