پاکستان
06 جون ، 2013

جیکب آباد : ن لیگ کے کارکنوں کی ریلی اور فائرنگ، راہ گیر خاتون ہلاک

جیکب آباد…میاں نواز شریف کے وزیر اعظم بننے کی خوشی میں جیکب آباد کے قریب مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے ریلی نکالی اور فائرنگ کی جس سے راہگیر خاتون جاں بحق ہوگئی۔ جیکب آباد کے شہر ٹھل میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے میاں نواز شریف کے وزیر اعظم بننے کی خوشی میں ریلی نکالی اور فائرنگ کی جس سے راہگیر خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔ واقعہ پر مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنوں نے شہر بند کرادیااور خاتون کی لاش رہبر چوک پر رکھ کراحتجاج کیا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کرکے سزا دی جائے۔

مزید خبریں :