07 جون ، 2013
دادو…دادو کے قریب صالح شاخ کینال میں 30فٹ چوڑا شگاف پڑنے سے سیکڑوں ایکڑ زرعی اراضی متاثر ہوئی ہے۔ تحصیل میہڑ کے گاوٴں گہاڑی کے قریب صالح شاخ کینال میں رات گئے 30فٹ چوڑا شگاف پڑگیا جس سے سیکڑوں ایکڑ زرعی اراضی زیر آب آگئی ہے۔متاثرہ دیہات کے لوگوں کا کہنا ہے کہ محکمہ آبپاشی کو اطلاع دینے کے باجود کوئی بھی اہلکار نہیں آیا ہے اور اپنی مدد آپ کے تحت شگاف کو پر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔