دنیا
07 جون ، 2013

بھارت میں بس کھائی میں گرنے سے 18 افراد ہلاک

بھارت میں بس کھائی میں گرنے سے 18 افراد ہلاک

نئی دہلی … بھارت میں بس 500 فٹ گہری کھائی میں گر گئی، 18 مسافر ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق بس کو حادثہ نئی دہلی سے تقریباً 310 کلومیٹر شمال میں ریاست ہماچل پردیش کے علاقے سولان میں پیش آیا، زخمیوں کو فوری طور پر سولان ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔ بھارت کو سفری حوالوں سے خاصا غیر محفوظ خیال کیا جاتا ہے، وہاں ہر سال تقریباً ایک لاکھ سے زائد افراد حادثات میں اپنی جان گنوا بیٹھتے ہیں۔

مزید خبریں :