09 جون ، 2013
بیجنگ…این جی ٹی…چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ہونے والی نیلامی میں قدیم چینی دور کا ایک کیبنٹ 1کروڑ46لاکھ ڈالر سے زائد کی ریکارڈ قیمت میں فروخت ہوگیا۔18ویں صدی کی چینی شہنشاہ Qianlongکے دورسے تعلق رکھنے والا یہ کیبنٹ چین کے معروف نیلام گھر پولی آکشن کے تحت فروخت کے لیے پیش کیا گیاجسے شہنشاہوں کے لیے مخصوص زیٹان نامی خاص لکڑی سے تیار کیا گیا تھا۔4 دروازوں پر مشتمل یہ کیبنٹ 3میٹر اونچا ہے جس پر ڈریگن اور کنول کے پھول تراشے گئے ہیں۔کم وبیش200سال پرانے اس قدیم کیبنٹ کی ابتدائی بولی45لاکھ ڈالر(2کروڑ80لاکھ یوئن)مقرر کی گئی تھی تاہم یہ توقعات سے بڑھ کر 1کروڑ46لاکھ ڈالر(9کروڑ یوئن) کی ریکارڈقیمت پرفروخت ہوگیا۔