09 جون ، 2013
لاہور…لاہور میں خسرہ میں مبتلا بچہ میواسپتال میں چل بسا، پنجاب میں خسرہ سے اموات کی تعداد 147 ، لاہور میں 81 ہو گئی۔لاہور سمیت پنجاب بھر میں پھیلی خسرہ کی وباء پر ابھی تک قابو نہیں پایا جا سکا،اس کے ہاتھوں اموات کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا،آج میواسپتال میں بچے کے دم توڑنے کے بعد پنجاب میں خسرہ سے اموات کی تعداد 147 جبکہ لاہور میں 81 تک جا پہنچی،گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 127 مریض اسپتالوں میں لائے گئے ، شہر کے اسپتالوں میں 41 نئے کیسز لائے گئے ، چھ ماہ کے دوران صوبے میں 16 ہزار 747 بچے خسرہ سے متاثر ہوئے،شہر کے اسپتالوں میں 5 ہزار21 متاثرہ بچے لائے گئے ۔