صحت و سائنس
09 جون ، 2013

قبائلی علاقوں میں بھی ہیپاٹائٹس بی اور سی میں اضافہ ریکارڈ

قبائلی علاقوں میں بھی ہیپاٹائٹس بی اور سی میں اضافہ ریکارڈ

پشاور…قبائلی علاقوں میں بھی ہیپاٹائٹس بی اور سی میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ گورنر خیبر پختون خوا نے محکمہ صحت کو علاج معالجے کی فوری سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔پشاور میں فاٹاسے تعلق رکھنے والے قبائلی عمائدین نے گورنر کو بتایا کہ دور دراز قبائلی علاقوں میں لوگوں کی بڑی تعداد ہیپا ٹائٹس بی اور سی میں مبتلا ہورہی ہے جن میں بچوں کی بڑی تعداد بھی شامل ہے۔ قبائلی علاقوں میں علاج کی سہولتیں دستیاب نہیں۔ اس موقع پر گورنر شوکت اللہ نے محکمہ صحت فاٹا کو ہنگامی بنیادوں پر ہیپاٹائٹس سے بچاوٴ کے اقدامات کی ہدایت کی۔

مزید خبریں :