دلچسپ و عجیب
11 جون ، 2013

چلی میں ڈاگ ریس کا انعقاد ،کتوں کے مالکان نے بھی ساتھ دوڑے

چلی میں ڈاگ ریس کا انعقاد ،کتوں کے مالکان نے بھی ساتھ دوڑے

سان تیاگو…چلی میں ڈاگ ریس کا انعقاد کیا گیا جس میں کتوں کے ساتھ ان کے مالکان نے بھی ریس میں حصہ لیا۔ چلی میں ہونے والی اس ریس میں تقریبا 800 سے زائد کتوں اور انکے مالکان نے حصہ لیا،ریس میں موجود تماشائیوں نے ریس کے شرکاء کی خوب ہمت افزائی کی اور ان کے حق میں نعرے لگائے،ریس کے لیے کتوں کو چھوٹے، درمیانے اور بڑے کتوں کی کیٹگری میں بانٹا گیا تھا،ریس میں ایک معذور کتے نے بھی حصہ لیا۔12 سال سے کم عمر بچوں کے لیے علیحدہ ریس کا انتظام کیا گیا تھا جس سے بچے اور بڑے سب ہی محظوظ ہوئے۔

مزید خبریں :