19 جون ، 2013
کابل … افغان صدر حامد کرزئی نے امریکی وزیرخارجہ جان کیری سے رابطہ کیا ہے، افغان حکام کے مطابق امریکا نے افغان حکومت کو طالبان کے دفتر کی سیاسی حیثیت تسلیم نہ کرنے کی یقین دہانی کرادی۔ افغان حکام کی بریفنگ کے مطابق افغان صدر حامد کرزئی نے امریکی وزیرخارجہ جان کیری کو دوحہ میں طالبان کے دفترسے متعلق افغانستان کے خدشات سے آگاہ کیا، جس پر امریکا نے طالبان کے دفترکی سیاسی حیثیت تسلیم نہ کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔ ادھر قطری وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ قطرمیں امن مذاکرات کیلئے کھولے گئے طالبان کے دفتر کا نام امارات اسلامیہ افغانستان نہیں ہے بلکہ یہ طالبان کاسیاسی دفتر ہے ۔