24 جون ، 2013
نئی دہلی…ا مریکی وزیر خارجہ جان کیری نے نئی دلی میں وزیر خارجہ سلمان خورشید سے ملاقات کی ہے، بھارت امریکا فورتھ اسٹرٹیجک ڈائیلاگ میں دفاع، تعلیم اور سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں سمیت سول جوہری معاہدے اور مزید تعاون کو حتمی شکل دینے کے معاملات زیر بحثآئے ، اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل میں مستقل سیٹ کے معاملے پر بھارت کوامریکا کی حمایت حاصل ہے ، سیکورٹی کونسل میں برطانیہ ، چین ، فرانس ، روس اور امریکا 5 مستقل ممبران ہیں ۔جان کیری بھارت کے تین روزہ دورے پر ہیں ،وہ آج وزیراعظم من موہن سنگھ سے بھی ملاقات بھی کریں گے۔