کاروبار
24 جون ، 2013

کراچی اسٹاک میں شدید مندی،انڈیکس میں650پوائنٹس کی کمی

کراچی اسٹاک میں شدید مندی،انڈیکس میں650پوائنٹس کی کمی

کراچی…آج کراچی اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ 5 سال کی شدید ترین مندی دیکھی گئی ، سیاسی عدم استحکام کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس میں 650 پوائنٹس کی کمی ہوئی، کراچی اسٹاک ایکس چینج 100 انڈیکس 650 پوائنٹس کمی کے بعد 21 ہزار 48 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ہے۔ آج انڈیکس میں گزشتہ 5سال کے دوران سب سے زیادہ گراوٹ دیکھی گئی ہے۔انڈیکس میں آج 32 کروڑ سے زائد شیئرز کا کاروبار ہوا ہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق حکومت کی جانب سے پرویز مشرف پر غداری کا مقدمہ چلائے جانے کے فیصلے اور سیاسی عدم استحکام بڑھنے کے خدشات باعث غیر ملکی سرمایہ کاروں نے بڑے پیمانے پر شیئرز فروخت کئے جو مندی کا سبب بنے۔

مزید خبریں :