دنیا
12 مارچ ، 2012

ہالینڈ: غیرملکیوں کیلئے شہریت کے قوانین مزید سخت کرنے کی تجویز پیش

راٹو ڈیم… ہالینڈ میں غیر ملکیوں کے لئے شہریت کے قوانین مزیدسخت کرنے کی تجویزپارلیمنٹ میں پیش کر دی گئی ہے ‘مجوزہ مسودہ میں غیر ملکیوں کے لئے شہریت کے لئے آمدنی کی حد مقرر اورخواہش مندامیدواروں کے لئے ہالینڈ میں دو سالہ پیشہ وارانہ تجربہ لازمی قرار دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں انہیں اس عرصہ کے دوران باقاعدہ ٹیکس ادا کرنا ہو گا اوراپنی اصلی شہریت سے بھی دستبردارہونا پڑے گا ۔ماضی میں بغیرشرائط کے 5 ‘ 6 سال تک ہالینڈ میں رہائش پذیرافراد کو شہریت دی جاتی تھی ۔مجوزہ بل کی دونوں ایوانوں سے منطوری لازمی ہے۔

مزید خبریں :