دنیا
12 مارچ ، 2012

مقبو ضہ کشمیر :یاسین ملک اننت ناگ جاتے ہوئے گرفتار

جموں…مقبو ضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے جے کے ایل ایف کے سربراہ یاسین ملک کوضلع اننت ناگ میں بھارتی فوجی گاڑی کی زد میں آکر جاں بحق ہونیوالے نوجوان کے اہلخانہ سے تعزیت کے لئے جانے سے روک کر گرفتار کرلیا ہے، سوپور میں ایک نوجوان نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شدید زخمی ہو گیا ۔سرحد پار سے موصولہ اطلاعات کے مطابق جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک کو بھارتی فوج نے گزشتہ روز اس وقت گرفتار کر لیا جب وہ اپنے ساتھیوں سمیت سرحدی ضلع راجوڑی میں بھارتی فوجی گاڑی کی زد میں آکر جاں بحق ہونیوالے نوجوان کے اہلخانہ سے تعزیت کے لئے جا رہے تے اس دوران جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی فورسز نے یاسین ملک کے قافلے کو روک لیا او ر انہیں راجوڑی جانے سے روک دیا گیا جبکہ یاسین ملک اور ان کے ساتھیوں کو مزاحمت کرنے پر گرفتار کر لیا گیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے یہ اقدام امن وامان کی صورت حال برقرار رکھنے کے لئے اٹھایا ہے۔ جے کے ایل ایف کی طرف سے جا ری بیان میں یاسین ملک کی گرفتاری کی شدید مذمت کی گئی ہے ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ یاسین ملک تعزیت کیلئے جانا چاہتے تھے لیکن حکومت حریت رہنماؤں کو ان کے سماجی امور کی انجام دہی کی اجازت بھی نہیں دے رہی ۔

مزید خبریں :